Wednesday, August 5, 2015

بارش۔۔۔

آج وہ خوش تھی, اسے ایسی بارش پسند تھی. بجلی بھی چمکے جارہی تھی مگر آج وہ اسے ڈرا نہیں رہی تھی. بارش کی باریک کنیوں کے ساتھ ہلکی ہلکی ہوا بھی اس کا چہرہ چوم رہی تھی. وہ بارش کی دیوانی تھی اور آج بے انتہا انتظار کے بعد بادل برس رہے تھے. کبھی کبھار انسان کچھ بھی سوچنا نہیں چاہتا, بس بنا کچھ سوچے, بنا کچھ سمجھے محسوس کرنا چاہتا ہے. اور آج شاید وہ یہی کر رہی تھی.

No comments:

Post a Comment